کرم میں بھاری ہتھیاروں کی واپسی پر تحفظات دور کرنے کی کوشش جاری ہے، بیرسٹر سیف

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں بھاری ہتھیاروں کی واپسی پر تحفظات دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

کرم گرینڈ جرگے کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اینٹی ایئرکرافٹ ویپنز، میزائل اور آر پی جیز سے علاقے کو پاک کرنا ہوگا، بنکرز کی مسماری کے بغیر مستقل امن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھاری اسلحے کی حوالگی اور بنکرز کے خاتمے کے بغیر مرکزی شاہراہ نہیں کھولی جا سکتی، صوبائی حکومت جان بچانے والی ادویات اور اشیائے خورونوش کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی۔ آج بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی ایک بڑی کھیپ ضلع کرم پہنچائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع میں اب تک 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں متحارب فریقین جنگ بندی آمادہ، پائیدار امن کی کوششوں پراتفاق

اب حکومت اور گرینڈ جرگے کے اقدامات کے باعث علاقے میں فائر بندی ہوئی ہے، تاہم ابھی تک مرکزی شاہراہ نہیں کھل سکی، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم