یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والے 7 نوجوانوں کا تعلق کامونکی کے مختلف دیہاتوں سے ہے۔ ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  انہوں نے اپنے بیٹوں کو یورپ بھجوانے کے لیے ایجنٹوں کو 30، 30لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

لیبیا سے کشتی کے ذریعے یونان کی ڈنکی لگانے والے لاپتا پاکستانیوں میں کامونکی کے موضع چک علاؤالدین کے قاسم علی، کوٹلی مہاراں کے عمیر احسن، محمد بلال اور مانگٹ کالر کے محمد عبداللہ و اسامہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کی رپورٹ تیار، حقائق کیا ہیں؟

یونانی کوسٹ گارڈ کے ریسکیوآپریشن کے بعد کامونکی کے نواحی گاؤں تھپنالہ کے علی حیدر اور ٹونگ بچہ کے زاہد عباس کو مردہ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں کے علاقوں میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ لواحقین کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے جانیے اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp