یونان کشتی حادثہ کی رپورٹ تیار، حقائق کیا ہیں؟

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی گئی ہے، رپورٹ میں خاندانوں، رشتے داروں کی معلومات پر 147 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 163 مقدمات درج ہوئے، 3 انکوائریاں مکمل کی گئیں، کریک ڈاؤن کے دوران 36 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا، 32 بیرون ملک ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 262، وزارت خارجہ نے 278 متاثرہ خاندانوں کی فہرست تیار کی، واقعے میں 12 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا تھا، 262 لواحقین کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کو 82 افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، 15 مقتولین کے فنگر پرنٹس میچ کرگئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرین کی اکثریت پاکستان سے ای ویزہ پر بیرون ملک سفر کر کے لیبیا پہنچی، لیبیا سے وہ مچھیروں کی کشتی پر یونان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 14 جون کو یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 298 پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں