ہر دلعزیز لیجنڈری ریسلر مسٹیریو سینیئر انتقال کرگئے

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو کے معروف اور ہر دلعزیز ریسلر ری میسٹیریو سینیئر جو ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم رے مسٹیریو جونیئر کے چچا اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ڈومینک مسٹیریو کے بڑے چچا تھے 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ریسلر ری میسٹیریو سینیئر میکسیکو میں میگوئل اینجل لوپیز ڈیاس میں پیدا ہوئے، مسٹیریو سینیئر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ کی دنیا میں ایک اہم نام کمایا۔ انہوں نے جنوری 1976 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مختلف پروموشنز کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا، ان میں پرو ریسلنگ ریویلیوشن، تیجوانا ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو ڈبلیو اے) شامل ہیں۔

مسٹیریو سینیئر کو میکسیکو کی کشتی میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا اور انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو اے ورلڈ جونیئر لائٹ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ سمیت متعدد چیمپیئن شپس جیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بھتیجے ری میسٹیریو جونیئر کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ بھی جیتی ہے۔

ریسلنگ آئیکون، جنہیں اکثر اپنے بھتیجے سے الگ کرنے کے لیے ری میسٹیریو سینیئر کے نام سے جانا جاتا تھا، میسٹیریو ریسلنگ گروپ میں ایک اہم حیثیت رکھتے تھے، اس گروپ میں ان کے پوتے، ڈومینک اور پوتی عالیہ دونوں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریسلنگ کر رہے ہیں۔

میسٹیریو سینیئر کے انتقال کی خبر ان کے بھائی رابرٹو گوٹیریز، ری میسٹیریو جونیئر کے والد اور ڈومنیک کے دادا کی موت کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے، جو 17 نومبر کو 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اپنے والد کے انتقال کے بعد ری مسٹیریو جونیئر نے انسٹاگرام پر اپنے جذباتی نوٹ میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا کہ آپ نے آپ ایک بے مثال والد، ایک بےمثال شوہر، خوبصورت دادا، ناقابل یقین بیٹا اور بھائی بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھیوں نے میکسیکو کے ریسلنگ لیجنڈ کی تعزیت اور خوشگوار یادیں بھی شیئر کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp