بلوچستان ہمارے دل کے قریب، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، صدر مملکت آصف زرداری

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق دور حکومت میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود مختیاری دی، آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت پانچ ہزار نوجوانوں کو گریڈ 14 سے 17 تک کی ملازمت دی گئی بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ملنے والے صوبائی وزرا، مشیروں، اراکین اسمبلی، سینیٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں قلت آب کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرکے مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ضلع سے میٹرک کے دس پوزیشن ہولڈر طالب علموں کو اسکالرشپ دی جاررہی ہے جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے دنیا بھر کی ممتاز جامعات کے لیے اسکالرشپ آفر کی جاررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں امراض قلب کا پہلا جدید اسپتال قائم کیا جاررہا ہے، بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بلا سود قرضے بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ غیر تربیت یافتہ افراد کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک بھیھوانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بچیوں کو خود مختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹیز سمیت مختلف پروگراموں شروع کیے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی میں اصلاحات اور شفافیت لاکر اسے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے، بحالی امن کے لیے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کیا جاررہا ہے اور سیکیورٹی فورسز کے مابین رابطہ کاری کو مربوط بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے مسائل سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہیئیں، صدر مملکت آصف زرداری

ملاقات میں صوبائی وزرا میر محمد صادق عمرانی، سردار زادہ فیصل خان جمالی، صوبائی مشیران میر علی حسن زہری، سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکریٹری میر لیاقت علی لہڑی، سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی