غزہ میں القسام بریگیڈز کے حملے، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں نے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ: فلسطینی جنگجو کا بھیس بدل کر اسرائیلی فوج پر خودکش حملہ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں چھپے ہوئے 3 اسرائیلی فوجیوں پر جنگجوؤں کی جانب سے چاقو سے حملہ کیا گیا اور تینوں فوجیوں کو ہلاک کرکے ہتھیار بھی چھین لیے گئے۔

القسام بریگیڈز کے مطابق جنگجوؤں نے ایک گھر پر دوسری کارروائی کی جہاں اسرائیلی فوجی موجود تھے، اور اس کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں حملے جاری ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے