غزہ: فلسطینی جنگجو کا بھیس بدل کر اسرائیلی فوج پر خودکش حملہ

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کو تگنی کا ناچ نچایا جارہا ہے، اسرائیلی فوج حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن غزہ کے معصوم شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، آج حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جنگجو نے اسرائیلی فوجیوں پر خود کش حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ’او وی خوب دیہاڑے سَن‘، خوشیاں لانے والی سردیاں اور بارشیں اب غزہ والوں کے دل کیوں دہلا دیتی ہیں؟

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

القسام بریگیڈز کے مطابق جنگجو نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے اسنائپر اور اس کے معاون کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

القسام بریگیڈز کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہی جنگجو حملے کے کچھ وقت بعد اسرائیلی فوجی کے بھیس میں 6 اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل دستے کے درمیان داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق جنگجو کی جانب سے کیے گئے اس خود کش حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں غزہ: ایک دن میں 77 فلسطینی شہید، اب تک 644 کھلاڑی بھی جام شہادت نوش کرچکے

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد القسام بریگیڈز کا یہ پہلا خود کش حملہ ہے، اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں اب تک 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp