ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتی کوششیں تیز

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ قرار پائی ہے۔ رواں مالی سال میں برآمدات میں مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زرعی برآمدات میں پاکستان کی اہم پیشرفت

انجینئرنگ کے شعبے میں صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کا سامان، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائروں کی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی جبکہ زیورات اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے لے کر 530 فیصد تک غیر معمولی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟