امریکی بحریہ نے اپنا لڑاکا طیارہ ہی مار گرایا

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحیرہ احمر میں تعینات امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے ’فرینڈلی فائر‘ میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا، واقعہ میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں 2 سیٹر لڑاکا طیارے ایف اے 18 نے بحیرہ احمر میں تعینات یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اڑان بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا فوجی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ

لڑاکا طیارے پر یو ایس ایس گیٹس برگ کی جانب سے ایک گائیدڈ میزائل فائر کیا گیا۔ گیٹس برگ ایک میزائل کروزر ہے اور وہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کیریئر اسٹرائیک گروپ کا حصہ ہے اور ایک ہفتہ قبل بحیرہ احمر کے پانیوں میں داخل ہوا تھا۔

میزائل لگنے سے امریکی لڑاکا طیارہ تباہ ہوگیا، تاہم دونوں پائلٹ بروقت جہاز سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور عملے کے ایک رکن کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں نے اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے متعدد ڈرون اور اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کیے ہیں، جس کے لیے انہیں چند سیکنڈز میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

تاہم، سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا ہے کہ واقعہ حوثی باغیوں کے فائر کیے گئے میزائل کے باعث پیش نہیں آیا۔ سینٹرل کمانڈ نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔  ’فرینڈلی فائر‘ میں تباہ ہونے والے ایف اے 18 لڑاکا طیارے کی قیمت اندازاً 66.9 ملین ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟