امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج صبح پیش آئے حادثے میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ، تربیتی پرواز کے دوران جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا جو ہفتے کی صبح قریباً 10 بجے اوسان ائیر بیس کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلا کیا جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جنوبی کورین حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا جنوبی کوریا کا اتحادی ہے اور شمالی کوریا کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے امریکا کے 28500 فوجی اوسان ائیر بیس پر تعینات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد امن مذاکرات: پاکستان ایرانی وفد کی شرکت کی تصدیق کا منتظر ہے، عطا تارڑ

سعودی عرب کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

مائیکل جیکسن کی زندگی کے چند حیرت انگیز حقائق کیا ہیں؟

امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس بدھ کو مظفرآباد میں منعقد ہوگی

ویڈیو

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوامریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل کردی

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ