190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے، یہ سراسر جھوٹ ہے، خواجہ آصف

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف نے لکھا، ’پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوۓ ہیں، یہ سراسر جھوٹ ہے اور یوتھیوں کی جہالت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے اور اس کا بحریہ ٹاؤن سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے کہا، ’ملک ریاض نے جس زمین  پر کراچی بحریہ ٹاؤن بنایا ہے وہ سندھ حکومت کی زمین تھی جو کوڑیوں کے بھاؤ ملک صاحب کو مل گئی، سپریم کورٹ نے اندازہ لگایا کہ ریاست کو سینکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ہے‘۔

خواجہ آصف نے کہا، ’اس رقم کا سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا اور بحریہ ٹاؤن کے نام کئی سو ارب روپے قرض کا اکاؤنٹ کھڑا ہوگیا جو ملک ریاض نے ایڈجسٹ کرنا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا، ’یہ رقم ریاست کو جانی تھی، عمران خان نے لندن سے جو 190 ملین پاؤنڈ آئے اس سے بحریہ کے قرضے میں کمال مہربانی سے ایڈجسٹ کروا دیے اور کابینہ سے بند لفافے کی منظوری لے لی، اس کے بدلے القادر ٹرسٹ کی زمین، نقد رقم اور بہت سی دو نمبری کی‘۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی حتمی سماعت میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔ اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں