پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹی20 ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اسٹرئیک فورس تشکیل دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صحافی سہیل عمران نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسٹرائیک فورس 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بلے بازوں پر مشتمل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ، 7 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ
اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید بتایا، ’ان بلے بازوں کا انتخاب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے، ملک بھر سے 50 باصلاحیت بلے بازوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔
Chairman PCB Mohsin Naqvi has made another major decision to improve Pakistan’s T20 side by forming a Strike Force.The Strike Force will consist of 50 young hard-hitting batters. The selection of these batters will be led by former all-rounder Abdul Razzaq.Fifty talented batters… pic.twitter.com/bpTaxwrvfu
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) December 22, 2024
انہوں نے بتایا، ’نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی تربیت دی جائے گی، اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی20 اسکواڈ کو نئے نوجوانوں کی مدد سے بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ کو ایک سال میں تیار کرکے ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔