عمران خان چور اور بے ایمان، اب کبھی ملک میں 9 مئی برپا نہیں ہونے دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان چور اور بے ایمان ہے، اس نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز ہڑپ کیے ہوئے ہیں، اب کبھی ملک میں 9 مئی برپا نہیں ہونے دیں گے۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے معاملے پر فوری فیصلوں کی ضرورت تھی، لیکن عدلیہ کی وجہ سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات اچھی بات، مگر بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف کا طنز

انہوں نے کہاکہ 9 مئی ایسے شخص نے برپا کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کا پراجیکٹ تھا، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر ان کو اقتدار میں لایا گیا۔ جبکہ اس سے قبل نواز شریف کے خلاف ایک سازش تیار کی گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ جن 25 افراد کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں ان کی وڈیوز موجود ہیں، ان تمام لوگوں کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اب حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے پاگل ہوئے ہوئے ہیں، ہفتہ دس روز قبل تو عمران خان کہتے تھے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ کسی سے بات ہی نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو انہوں نے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا دیا، لیکن اب امریکا کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کے معاملے پر کوئی بیرونی دباؤ آیا تو ہم اس کا سامنا کرنا کریں گے، پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے، اس سے قبل 1998 میں ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا تھا لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے اسے مسترد کیا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئی یہ دعویٰ سراسر غلط ہے، یہ رقم ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، اس پر میں وائٹ پیپر جاری کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا تو حکومت سامنا کرےگی، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ جو لوگ پی ٹی آئی کی محبت میں پاگل ہوئے ہیں انہیں اس جماعت کا ماضی دیکھنا چاہیے، کیونکہ یوٹرن لینے والا کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp