پاک فوج عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھائے گی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھائے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ اندرونی و بیرونی خطرات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فورم نے قومی سلامتی کمیٹی کے طے کردہ اہداف پر عمل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تصویر بشکریہ: آئی ایس پی آر

خطرہ اندرونی یا بیرونی، مسلح افواج خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس عزم کا اظہار آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کی 257 ویں کانفرنس میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی داخلی اور سلامتی کی صورتحال پر غور اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے دہشتگردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔ پاک فوج عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ دہشتگردی کی لعنت کے طویل مدتی بنیادوں پر خاتمے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنا ہوگی۔

تصویر بشکریہ: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے یقین دلایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے طے کردہ اہداف پر عمل کیا جائے گا۔ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف تمام فریقین کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کئے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘