مسافر وین میں آتشزدگی سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جھلس گئے

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں گیس فلنگ اسٹیشن کے باہر مسافر وین میں آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ گاڑی ٹنڈو محمد خان سے کراچی آرہی تھی ، آگ گیس لیکج کے باعث لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونان کشتی حادثہ: متاثرہ 47 پاکستانی ریسکیو، خصوصی سیل قائم

پولیس کے مطابق  ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن میں گیس بھرتے ہوئے گاڑی میں لیکج کے باعث آگ لگی، آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی ہے۔

فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے گاڑی میں موجود 3 خواتین، 2 بچیاں اور 2 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے اسکول میں آتشزدگی، 4 افراد زخمی

متاثرین کے رشتہ دار اکبر علی نے بتایا کہ تمام افراد ٹنڈو آدم خان سے کراچی قائد آباد آرہے تھے، بھینس کالونی موڑ کے قریب ایل پی جی بھرواتے  ہوئے گاڑی میں اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی میں موجود تمام افراد زخمی ہوئے گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp