اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان جاری امن مذاکرات کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث تبلیغی جماعت نے اپنا سالانہ اجتماع ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

منتظمین کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر رائیونڈ سے مشاورت کے بعد اجتماع کی نئی تاریخ مقرر کی جائےگی۔ یہ اجتماع پہلے 24 سے 26 اپریل تک اسلام آباد میں ہونا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

اجتماع کے منتظم مفتی محمد وقاص رفیع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کی سہولت کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو تاریخ میں مزید تبدیلی یا اجتماع کی منسوخی بھی ممکن ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور منتظمین کے درمیان سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل رابطہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت غیر یقینی صورتحال اس وقت تک برقرار رہ سکتی ہے جب تک امن مذاکرات کے حوالے سے واضح پیشرفت سامنے نہیں آتی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں ملک بھر سے قریباً اڑھائی سے تین لاکھ افراد شرکت کرتے ہیں اور یہ گزشتہ 2 دہائیوں سے باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، تاہم بعض مقامات پر عارضی قلت کی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے باعث کچھ پمپس کو مسائل کا سامنا رہا، جنہیں ٹینکرز کے ذریعے سپلائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تمام پیٹرول پمپس کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہے اور کسی بھی قلت کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ریڈ زون بدستور بند ہے جبکہ وہاں واقع سرکاری دفاتر میں عملہ گھروں سے کام کر رہا ہے۔ سیکیورٹی اقدامات اور مختلف داخلی راستوں کی بندش کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں ایندھن کی کمی اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں بڑا اپ سیٹ، راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل شکستوں کا جمود توڑ دیا

مزید برآں، انٹرا سٹی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی جبکہ ہائی سیکیورٹی زون سے گزرنے والی سی ڈی اے بس سروسز بھی بند کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں