سروں کی ملکہ، ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے۔ 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہونے والی اللّٰہ وسائی نے نورجہاں کے نام سے شہرت پائی۔ اداکاری ہو یا گلوکاری نورجہاں کا انداز شاندار اور ہر پرستار کی پسند رہا۔
مزید پڑھیں: ’کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے‘ موسیقار نثار بزمی کا 100 واں یوم پیدائش
ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی زندگی میں جو گیت گائے وہ آج بھی سدا بہار ہیں۔ ملکہ ترنم نورجہاں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1935 میں کیا۔ چن وے، دوپٹہ، انارکلی،کوئل اور انتظار سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔ 74 سالہ کیریئر میں مختلف زبانوں میں 20 ہزار سے زائد گیتوں کو یادگار بنایا۔

ملکہ ترنم نورجہاں کو پرائیڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت دیگر قومی و ثقافتی اعزازات سے نوازا گیا۔ پاکستانی گائیکی کا سورج 23 دسمبر 2000 کو ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا تاہم اس کے فن کی روشنی آنکھیں خیرہ کرتی ہے۔














