حالیہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کا دفاع متاثر نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کا دفاع اور دفاعی فیصلے متاثر نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے خطے میں جوہری ٹیکنالوجی کی دوڑ کا آغاز بھارت نے کیا تھا جس کیخلاف سپر پاورز کو قدم اٹھانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیدیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی عوام کریں گے، پاکستان نے ماضی میں بھی متعدد پابندیوں کا سامنا کیا ہے مگر اپنی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستانی میزائل پروگرام سے متعلق عائد کردہ پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی کی عکاس ہیں، پاکستان امریکا سے ایسے تعلقات کا خواہاں ہے کہ نہ جنگی صورتحال پیدا ہو اور نہ ہی میزائل کی ضرورت پیش آئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی ننگی جارحیت نے لازم کردیا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا، وزیر دفاع

فوجی عدالتوں سے سزاؤں سے متعلق یورپی یونین کے رد عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی آئین اور عدالتی نظام میں اس نوعیت کے معاملات حل کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے طویل فاصلے تک نشانہ بنانیوالے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس سمیت 4 اداروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کردی

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کراچی میں قائم اختر اینڈ سنز، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز سمیت ان 4 پاکستانی اداروں نے مبینہ طور پر پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے فروغ میں معاونت کی ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان اس نوعیت کے میزائل تیار کررہا ہے، جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ اس سے باہر امریکا سمیت دیگر اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟