راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں پرفارمنس، سامعین کے دل جیت لیے۔

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے میرپور بنگلہ دیش کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں بی پی ایل میوزک فیسٹیول آف یوتھ 2025 میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کے دل جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں عاطف اسلم کی آواز کا کمال، بنگلہ دیشی سامعین کا دھمال

راحت فتح علی خان نے 10 ہزار سامعین کی موجودگی میں قومی اور صوفی کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشہور انڈین گانیں بھی پیش کیے۔ اس موقع پر سامعین کے جذبات دیدنی تھے۔

اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ راحت نے اللہ اللہ، تیرے بینا، تیرے رشکِ قمر، آفرین آفرین اور تیرے مست مست دو نین جیسے مقبول نغمات گائے۔ اس موقع پر ان کا بیٹا شازمان خان بھی ان کے ہمراہ شامل تھا۔

بنگلہ دیشی بینڈ مائلز کے بعد اپنے فن کا جادو جگانے والے راحت فتح علی خان نے تقریباً 7 گھنٹے تک سامعین کو محظوظ کیا، اس موقع پر ساؤنڈ سسٹم کی خرابی وقتی پریشانی کا سبب بنی، تاہم ساؤنڈ سسٹم کی خرابی ڈھاکہ میں ہونے والے کنسرٹس کے ساتھ تقریباً ایک معمول بن چکی ہے۔

اس موقع پر نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف محمود سجیب بھویاں اور بی سی بی کے صدر فاروق احمد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:5 اگست کے بعد پاک بنگلہ دیش تعلقات کا نیا آغاز

اپنی گفتگو میں انہوں نے جولائی کی بغاوت میں شہیدوں اور زخمیوں کے تعاون کو یاد کیا اور نوجوان نسل کے لیے وسیع تر فیسٹیول کے حصے کے طور پر میوزک فیسٹیول پر روشنی ڈالی۔

30 دسمبر سے شروع ہونے والے اس طرح کے 2 اور کنسرٹ، بی پی ایل پر مرکوز، چٹوگرام اور سلہٹ میں ہوں گے۔

بی پی ایل کی 7 فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟