جنوبی کوریا میں قائم مقام صدر کے بھی مواخذے کا اعلان، مگر کیوں؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا میں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بل پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے بل کی منظوری کے لیے کرسمس تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، دونوں بلز میں معطل صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ 2 آزاد تحقیقاتی ادارے یون سک یول کے مارشل لا اور خاتون اوّل کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔ قائم مقام صدر نے کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے بلوں کے لیے دوطرفہ اتفاق رائے پر زور دیا تھا۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ قائم مقام صدر ہان ڈک سو کارروائیوں میں تاخیر کے ذریعے بغاوت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم فوری طور پر ان کے مواخذے کی کارروائی شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا کے معزول وزیردفاع کم یونگ ہیون نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

واضح رہے کہ صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لا کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیے گئے تھے۔ جبکہ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں ہان ڈک سو کو تفویض کی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp