5 غیر ملکی سفارتکاروں نے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کردیں

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات ہونے والے 5 سفارتکاروں نے اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت آصف علی زرداری کو پیش کردیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے منگل  کو ایوان صدر میں منعقدہ اسناد کی تقریب میں 5 غیر ملکی سفیروں کی سفارتی اسناد وصول کیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا نئے تعینات غیر ملکی سفیروں کا خیرمقدم

جن سفرا نے صدر مملکت کو باضابطہ طور پر اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوینسکو، تھائی لینڈ کے سفیر رونگودھی ویرابوتر، نیپال کی سفیر ریٹا دھیتل، جاپان کے سفیر اکاماستو شوچی اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان شامل تھے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم تمام سفیروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم سفرا کے پاکستان میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کی خواہش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان