پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ کرسمس تقریبات کا آگاز گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوا۔

کرسمس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی

دارالحکومت میں یومِ قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اسلام آباد پولیس کرسمس پر پارکوں، تفریحی مقامات، غیر ملکی سفارت خانوں سمیت تمام حساس تنصیبات کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق افسران سمیت 1500 پولیس اہلکار ضلع اسلام آباد بھر میں کرسمس فرائض سر انجام دیں گے، مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ قائدِ اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے تہوار پر دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی، حساس علاقوں میں واقع گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اس روز تمام آپریشنز کی نگرانی خود کریں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن مکمل

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے رہنما کرسمس پر بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ یقینی بنائیں، اسلام آباد سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کرسمس اور قائد اعظم ڈے تقاریب کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک سمیت دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے

آئی جی پولیس نے ڈولفن اسکواڈ، ابابیل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیموں کو دارالحکومت کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کو یقینی بنانے اور چیف ٹریفک آفیسر کو ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کرسمس سے قبل گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں کے اطراف میں فلیگ مارچ، سرچ اینڈ سوئپ آپریشن کیے جا رہے ہیں، کرسمس اور قائداعظم ڈے پر خواتین شہریوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی