15 اپریل کے اہم واقعات

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

1452۔ اٹلی کے عظیم مصور لیونارڈو ڈی ونچی کی پیدائش ہوئی۔

1469۔ سکھ مذہب کی بانی گرو نانک دیو کی پیدائش ہوئی۔

1563۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو کی پیدائش ہوئی۔

1654۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈ نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔

1658۔ دھرمت کی جنگ میں اورنگ زیب نے دارا شکوہ اور مغل بادشاہ شاہجہاں کے نمائندہ راجا جسونت سنگھ کو اسی روز شکست دی۔

1689۔ فرانس نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1817۔ امریکا میں سماعت سے محروم بچوں کے لئے پہلا اسکول کھولا گیا۔

1895۔ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے رائے گڑھ قلعہ میں شیواجی اتسو آج ہی کے دن شروع کیا۔

1896۔ ایتھنس میں پہلے اولمپک کھیلوں کا اختتام۔

1912۔ 2200 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو لیکر جانے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز ‘ٹائٹنک’ اپنے پہلے سفر میں آج ہی روز برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد نیو فاوونڈلینڈ میں غرقاب ہوگیا۔ اس حادثہ میں 1523 افراد ہلاک ہوئے ۔
1923۔ ڈائبٹیس (ذیابیطس) سے متاثر لوگوں کے لئے انسولین بازار میں دستیاب ہوئی۔

1927۔ سوئٹزرلینڈ اور اس وقت کے سوویت یونین (یو ایس ایس آر) سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے راضی۔

1952۔ نیویارک کا فرینکلن بینک کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والا پہلا بینک اسی روز بنا۔

1955۔ امریکا نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1966۔ مصور نند لال بوس کا انتقال آج ہی کے دن ہوا۔

1989۔ انگلینڈ کے شیفلیڈ فٹبال اسٹیڈیم میں ہوئی افراتفری سے 95 افراد جاں بحق۔

1991۔لندن میں ایسٹ یوروپ بینک کا قیام۔

1994۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قیام کے بعد پاکستان سمیت 124 ممالک نے تجارت اور ٹیکس کے لیے عام معاہدے پر دستخط کئے۔

1997۔ مسلمانوں کے مقدس مقام مکہ کے نزدیک منیٰ میں حاجیوں کے لئے بنائے گئے عارضی کیمپوں میں لگی خوفناک آگ میں اسی روز 323 عازمین حج کی موت ہوئی۔

2000۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اپیل کے ساتھ جی 77 کانفرنس ہوانا میں منعقد ہوئی۔

2002۔ چین کا طیارہ جنوبی كوریا میں حادثہ کا شکار ہوا جس میں 128 مسافر ہلاک ہوئے۔

2013۔ عراق میں بم دھماکے سے 33 افراد ہلاک و دیگر 143 زخمی ہوئے۔

2013۔ نکولس مدورو وینزویلا کے صدر بنے۔

2020۔ کورونا وائرس کے باعث پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 498 افراد، سپین میں 499، فرانس میں 657، برطانیہ میں 778، امریکا میں 2407، بلجیئم میں 258، ترکی میں 92، نیدرلینڈ 96، بھارت میں 49، ایران میں 115 اور پاکستان میں مزید 11 افراد جاں بحق ہو ئے۔

2021۔ پاکستان میں سونا ایک لاکھ 2 ہزار 4 سو روپے تولہ ہو گیا۔ ڈالر ایک سو 52 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

2022۔ عالمی جوہری ادارے نے ایرانی نیوکلیئر پلانٹ میں نئے کیمرے نصب کردیے

2023۔ انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟