عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھوا انتقال کرگئیں

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی ایشیا سے انگریزی فکشن کا اہم نام بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کرگئی ہیں، 86 سالہ نامور پاکستانی ناول نگار کی آخری رسومات ہیوسٹن میں ادا کی جائیں گی۔

نیویارک ٹائمز نے بیپسی سدھوا کو پاکستان کی انگریزی زبان کی بہترین ناول نگار قرار دیا تھا، انہوں نے کریکنگ انڈیا، دی کرو ایٹرز، این امریکن بریٹ، دی پاکستانی برائیڈ، اور واٹر جیسے ناول تخلیق کیے۔

 

11 اگست 1938 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بیپسی سدھوا کافی عرصہ سے لاہور میں مقیم رہیں، جہاں انہوں نے کنیئرڈ کالج سے بی اے کیا، تاہم پچھلے کئی برسوں سے وہ امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھیں۔

بچپن میں پولیو سے متاثر ہونے کے باعث بیپسی سدھوا باقاعدہ اسکول نہیں جاسکی تھیں، لیکن گھر پر موجود کتابیں ان کی تنہائی کی ساتھی بنی رہیں۔ ’ہمارے پاس ایک دو شیلف لائبریری تھی جس میں چند امریکی، یورپی اور انگریزی کلاسک تھے اور جو کچھ بھی دستیاب تھا میں پڑھتی تھی۔‘

بیپسی سدھوا کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا، ان کے ناول ’آئس کینڈی مین‘ کو بی بی سی نے نئی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے 100 بہترین ناولوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بھارتی نژاد کینیڈین فلم ڈائریکٹر دیپا مہتا کی ایوارڈ یافتہ فلم ’ارتھ‘ بیپسی سدھوا کے ناول ’آئس کینڈی مین‘ سے ہی ماخوذ تھی، جس کا متبادل امریکی ٹائیٹل ’کریکنگ انڈیا‘ بھی رہا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس ناول کے ٹائیٹل میں تبدیلی کی وجہ یوں بیان کی تھی۔ ’امریکا میں منشیات فروشوں کو بعض اوقات ’کینڈی مین‘ کہا جاتا ہے، پبلشر کا خیال تھا کہ کریکنگ انڈیا کا عنوان کتاب کے مواد کے لیے بہتر ہے اور میں نے ان سے اتفاق کیا۔‘

پارسی ہونے کے ناطے، بیپسی سدھوا کے اہل خانہ کے مطابق، ان کی آخری رسومات 3 دن بعد ہیوسٹن میں ہی ادا کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار