قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے مجسموں کی تقریب رونمائی، وزیراعظم کا چینی آرٹسٹ کو خراج تحسین

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماسٹر یوآن کے بنائے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور چیئرمین ماؤ زے تنگ کے مجسموں کی تقریب رونمائی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ممتاز چینی آرٹسٹ و مجسمہ ساز ماسٹر یوآن شیکم  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کی بھتیجی مادام ماؤ شیاؤ چنگ  بھی موجود تھیں، تقریب 25 دسمبر کو قائد اعظم اور 26 دسمبر کو ماؤ زے تنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی  تھی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ماسٹر یوآن  کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:چین پاکستان تجارتی کانفرنس، نئی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا آغاز

وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے مجسمے بنانے پر ماسٹر یوآن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب تاریخی ہے، دونوں عظیم رہنماؤں کے مجسمے  ماسٹر یوآن کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم  نے برصغیر  کے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے نئی اسلامی مملکت پاکستان کی بنیاد رکھی جبکہ جدید چین کی بنیاد رکھنے میں چیئرمین ماؤ زے تنگ کا کلیدی کردار تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کمپنیوں پر پابندی، کیا امریکا نے پاکستان کو چین سے دوستی کی سزا دی؟

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ چیئرمین ماؤ زے تنگ کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے، پاکستان اور چین کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیاد مشترکہ عزت و احترام اور بھروسے پر مبنی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق چین اور پاکستان دونوں قدیم تاریخی ورثوں کے امین ہیں، انہوں نے چین میں قائم ٹیرا کوٹا واریئرز میوزیم کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میوزیم انتہائی متاثر کن تاریخی ورثہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ بیجنگ، چینی کمپینیاں پاکستان میں کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی؟

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان  وادی سندھ کی قدیم ترین تاریخ کا مسکن ہے، جہاں موہنجو دڑو اور ہڑپہ میں ہزاروں سال پرانی انسانی تاریخ پنہاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم  لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مثالی تعلقات مزید مستحکم ہوئے، پاکستان اور چین کی آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ سی پیک سے لے کر دفاع اور دفاعی پیداوار اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں مزید بہتری آرہی ہے، زراعت میں گریجوایٹ کا پہلا دستہ زرعی یونیورسٹیوں میں تربیت اور تحقیق کی غرض سے جلد چین روانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ