شہید یحییٰ سنوار کے نام تہران کی سڑک منسوب کرنے کا فیصلہ کیوں واپس لیا گیا؟

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی دارالحکومت تہران کی ایک سڑک کا نام حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے نام منسوب کرنے کے فیصلے پر مخالفت کا سامنا کرنےکے بعد تہران سٹی کونسل نے اس فیصلہ پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یحییٰ سنوار غار میں چھپے نہیں، بہادری سے لڑتے ہوئے میدان میں شہید ہوئے، ایران

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی سٹی کونسل نے منگل کو ایرانی دارالحکومت کی خیابانِ بیستون کا نام حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے نام پر رکھنے کی منظوری دی تھی، مذکورہ سڑک جہاد اسکوائر اور فتحی شغاغی اسٹریٹ کے درمیان ڈسٹرکٹ 6 میں واقع ہے۔

اسی اجلاس میں سٹی کونسل نے شہید لشکری ​​شاہراہ کے ایک حصے کا نام حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ سے تبدیل کرنے کی تجویز پر غور کیا جو آزادی اسکوائر کو آیت اللہ مہدوی کانی ہائی وے سے ملاتا ہے، تاہم، اس تجویز کو کونسل کے اراکین سے منظوری نہیں ملی اور بالآخر اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:یحییٰ سنوار تک کیسے پہنچے، اسرائیلی فوج کی بیان کردہ کہانی

تاہم تہران کی مقامی حکومت کی جانب سے تاریخی بیستون اسٹریٹ کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سٹی کونسل نے اعلان کیا کہ یحییٰ سنوار کے نام پر کسی اور علاقے میں سڑک کا نام رکھا جائے گا۔

تہران سٹی کونسل کے ترجمان علی رضا کے مطابق خیابانِ بیستون کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اس کی تاریخی اہمیت کی بنا پر واپس لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:یحییٰ سنوار نے شہادت سے کتنے دن پہلے آخری کھانا کھایا تھا؟

میڈیا رپورٹس میں موجودہ خیابانِ بیستون پر قدیم ایرانی کتبے اور مجسمے موجود ہیں، جو قبل از اسلام ہزاروں سال قدیم ایرانی تاریخ اور ثقافت کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس مقام کی اسی تاریخی حیثیت کے پیش نظر عوام اور ماہرین کی جانب سے اس کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 31 جولائی 2024 کو اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے بعد حماس کے سربراہ بننے والے یحییٰ سنوار کو 16 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی فوج نے رفح  میں حملے کے دوران شہید کردیا تھا، اسرائیلی ڈیفینس فورسز کی جانب سے ان کی شہادت کے آخری لمحات کی ڈرون فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا