ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیمار ہونے کے باعث جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام سرگرمیاں موخر کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن بل: صرف ایوان صدر نہیں، حکومت اور ایجنسیاں بھی رکاوٹ ہیں، مولانا فضل الرحمان

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی دنوں سے مولانا فضل الرحمان کی نقل وحرکت انتہائی محدود ہوگئی ہے کیونکہ انہیں پاؤں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس گئے تھے، جہاں سے واپسی پر ان کے پاؤں میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، ان کا بایاں پاؤں سوج چکا تھا اور انگلیاں نیلی پڑ گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہاتھ ہوگیا، ایمل ولی خان

ڈاکٹرز نے ہنگامی طور پر ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ادویات تجویز کرتے ہوئے چلنے پھرنے سے پرہیز اور مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں فی الحال ملتوی کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp