عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، مدارس بل پر ان کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات قانونی اور آئینی ہیں، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ
نجی ٹیلیویژن پر گفتگو میں اس سوال پر کہ دھوکا کس نے کیا؟ اے این پی کے رہنما کا جواب تھا کہ دھوکا تو سسٹم کر رہا ہے، زرداری صاحب تو کرسی پر بیٹھے ہیں، اس نے زرداری صاحب کو استعمال کیا۔ اب حکومت پر یقین کون کرے گا۔
ایمل ولی خان نے موجودہ حکومت اور عمران خان کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی وعدے کر کے دھوکا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مدارس کی رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں, طاہر اشرفی
واضح رہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان زیریں اور بالا سے منظور ہو کر دستخط کے لیے صدر پاکستان کے پاس گیا تھا، تاہم صدر پاکستان نے اس بل پر 8 مختلف اعتراضات عائد کر کے اسے واپس حکومت کو بھیج دیا ہے۔