سب سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن جیت کو تسلیم کیا جائے: حافظ نعیم

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تمام جماعتوں سے بات چیت کی مشروط پیشکش کردی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہے مگر پہلے جو جیتا ہے اسے تو جیتا ہوا تسلیم کریں۔

کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، 94 یوسیز میں کامیابی کے ثبوت ہیں،8 سے 10سیٹوں پرتنازع ہے، جس ڈی آر او کے دفتر میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی وہاں دھرنا دیں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےنتائج درست نہ کیےتوہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں سےفیصلہ کرا لیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج کا اعلان ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے جب کہ سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ