’بھارتی کپتان روہت شرما کے جانے کا وقت ہوگیا ہے‘

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ کپتان روہت شرما کے جانے کا وقت ہوگیا ہے، اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کیا تو یہ سر پرائزنگ ہوگا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’اسپورٹس تک‘ پر بھارتی جرنلسٹ نے روہت شرما کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ پر گفتگو کی، جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن ٹیم کی پرفارمنس زیر بحث تھی۔ بھارتی کپتان پہلی اننگز میں اوپننگ بیٹر کے طور پر میدان میں اترے تھے، انہیں صرف 3 کے انفرادی اسکور پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کی جگہ جسپریت بمراہ کو کپتان بنایا جائے، سنیل گواسکر کا انڈین بورڈ سے مطالبہ

وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت میں کوئی ایک پلیئر بھی ایسا نہیں، جس نے چیف سلیکٹر سے کہا ہو کہ میری بس ہوگئی، روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوتا تو وہ اوپننگ نہیں کرتے۔ جب کپتان کے رنز نہیں آرہے ہوتے ہیں تو اس کی ڈریسنگ روم میں عزت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی ساری عمر کپتان نہیں رہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ میں کپتان آنے اور جانے کا سسٹم رہا ہے، نیا کپتان آئے گا، اس معاملے میں سوشل میڈیا کا اثر رسوخ بھی ہوگا۔ روہت شرما بہت ہی اچھے انسان ہیں، وہ میدان میں برا یا بد تمیزی والا رویہ نہیں رکھتے، لیکن بات یہاں پر بھارتی ٹیم کی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کو آئی پی ایل میں 50 کروڑ آفر کی خبریں، ٹیم مالک نے اصل بات بتادی

کپتان روہت شرما آج کل آؤٹ آف فارم ہیں، انہوں نے آسٹریلیا سیریز کے دوران 5 اننگز میں بالترتیب 3، 6، 10 اور 3 کا اسکور بنائے یوں مجموعی طور پر صرف 22 رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟