شادی کی دوسری سالگرہ پر ریحام خان کا شاندار فوٹو شوٹ وائرل

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی معروف سابق اینکر، مصنفہ اور فلم پروڈیوسر ریحام خان نے حال ہی میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا آپ کے شوہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں‘ ریحام خان کا خواتین سے سوال

ریحام خان نے اپنے دوسرے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک دلکش فوٹو شوٹ کرکے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تھی تاہم وہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔

ریحام خان نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ کے ذریعے کیا تھا اور انہوں نے پاکستان میں متعدد شوز کی میزبانی بھی کی تھی۔

مزید پڑھیے: عمران خان اور میرا نکاح 2 بار ہوا، ریحام خان کا انکشاف

دسمبر 2022 میں ریحام خان مرزا بلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ وہ اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔

شیئر ہونے والی تصاویر کی فوٹوگرافی یریٹا میڈیا نے کی تھی۔ جوڑے کی اسٹائلنگ عبداللہ صدیقی نے کی۔

تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر ریحام خان کے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ کو خوب سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ریحام خان اچانک سوشل میڈیا پر کیوں مقبول ہو گئیں؟

ایک صارف نے ان کے سدا بہار حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ خاتون جنہوں نے وقت کو شکست دے دی‘۔ بہت سے مداحوں نے انہیں اور ان کے شوہر کو ایک محبت بھری کامیاب زندگی پانے کی دعا دی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

سعودی ایئرلائن کا دبئی کے لیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان

عالمی تجارت اور پیٹرولیم کی ترسیل کے لیے 6 اہم ترین بحری راستے کونسے ہیں؟

سعودی عرب کے اہم تیل کے ذخیرے پر ڈرون اور میزائل حملے ناکام، فضائی دفاع نے تمام اہداف تباہ کر دیے

ویڈیو

ٹیکسلا میں مقامی پتھروں سے تیار ہونے والی لنگری جو اپنی پائیداری اور روایتی ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ، شہریوں کو لمبی لائنوں کا سامنا

کیا بھارت خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ توازن کھورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت

ہم احتجاج میں اپنے ملک کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں؟

ایران کی نظروں میں اب ہمارا بھارت کتنا مہان رہ سکے گا