برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف، ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا اعلان 31 دسمبر کو متوقع

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 2029 تک برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رواں برس کے آخری روز (یعنی 31 دسمبر کو) ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں 34 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ’اڑان پاکستان‘ پانچ سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا، جس کا دورانیہ 2024 سے 2029 تک رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالرز تک لے جائےگی، اور اسی پروگرام کے تحت سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ دیتے ہوئے غربت میں کمی لائے جائےگی، اُڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام میں آئی ٹی برآمدات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا رہتا ہے، پاکستان چونکہ پیٹرول اور زرعی اجناس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ درآمد کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں حکومتی اقدامات کی بدولت آئی ٹی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم کو بریفنگ

پی ڈی ایم کے دور حکومت میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا، تاہم دوست ممالک نے سہارا فراہم کیا جس کے باعث پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں