کراچی میں 10 سے زیادہ مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری، شہریوں کو مشکلات

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں دوگروپوں کے درمیان خونریز تصادم کے بعد مرکزی شاہراہ اب تک بند ہے، جس کے خلاف احتجاجاً کراچی میں ایک مذہبی جماعت نے 10 سے زیادہ مقامات پر دھرنے دے رکھے ہیں۔

شہر قائد میں 10 سے زیادہ مقامات پر دھرنوں کے باعث شہریوں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ روزمرہ کے تمام معمول بھی متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

دھرنوں کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی ٹھپ ہے وہیں شادی بیاہ کی تقریبات بھی نہیں ہو پارہیں، جبکہ پروازیں اور ٹرینیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دو روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے عوام کو تکلیف ہوگی تو حکومت حرکت میں آئےگی، تاہم ابھی تک عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

آج پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مظاہرین کو مشورہ دیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں جاکر دھرنا دیں کیونکہ اصل معاملہ وہاں کا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں جاری بحران کے خاتمے سے متعلق صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں کرم تنازع کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل ہونے کے قریب ہے، بیرسٹر سیف

ترجمان کے مطابق فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر ایک فریق نے مشاورت کے لیے 2 دن کا وقت مانگا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

بیوی کی لاش محفوظ رکھنے کے بعد نئی دوستی کیوں؟ شوہر کی ‘بے وفائی’ سوشل میڈیا پر زیر بحث

سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبا کے لیے مکمل فری ایجوکیشن پیکیج متعارف

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ