پنجاب میں دھند کا اندھا دھند راج، کون سی موٹر وے کہاں سے بند ہے؟

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد  موٹروے،   ایم 2 ٹریفک کے لیے بندکردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق  موٹروے ایم3  لاہور سے عبدالحکیم تک بند ہے، ایم  4پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک جبکہ  ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور دھند کے ڈیرے

اس کے علاوہ دھند سے متاثرہ قومی شاہراہ کو بھی لاہور تا سیالکوٹ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، شدید دھند کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو کر رہ  گئی ہے۔

ساہیوال، میاں چنوں، ملتان، لودھراں ، بہالپور، احمد پور شرقیہ،رحیم یار خان، صادق آباد،کمالیہ، حافظ آباد، پتوکی، اوکاڑہ، کوٹ ادو اور وہاڑی سمیت  پنجاب کے متعد د اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں دھند کب تک ڈیرے جمائے رکھے گی؟

موٹروے پولیس نے دھند میں ڈرائیوروں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کا راج برقرا ر ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مختلف علاقوں میں برفباری  بھی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور