مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ عالمی معیشت پر ’کاسکیڈنگ اثرات‘ ڈالے گی، جس سے نہ صرف شرحِ نمو متاثر ہوگی بلکہ مہنگائی اور توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، چاہے امریکا کی جانب سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی برقرار ہی کیوں نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، صدر عالمی بینک اجے بنگا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو عالمی معیشت کو کہیں زیادہ سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں عالمی اقتصادی ترقی میں 0.3 سے 0.4 فیصد تک کمی آسکتی ہے، جبکہ جنگ کے طویل ہونے کی صورت میں یہ کمی ایک فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی میں 200 سے 300 بیسز پوائنٹس تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ طویل تنازع کی صورت میں یہ دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔ ورلڈ بینک کے تازہ تخمینوں کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کی شرحِ نمو 2026 میں 3.65 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو پہلے 4 فیصد تھی، تاہم بدترین صورتحال میں یہ 2.6 فیصد تک گر سکتی ہے۔

اجے بنگا کے مطابق توانائی کے بحران اور رسد کی رکاوٹوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے گیس، کھاد، ہیلیئم اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کو بھی متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت اور فضائی سفر بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد بھارتی نژاد اجے بنگا کون ہیں؟

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوئی تو اس کے اثرات زیادہ دیرپا اور شدید ہوں گے، خاص طور پر توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اس کے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سوال اہم ہے کہ آیا موجودہ امن کوششیں خطے میں پائیدار استحکام لا سکیں گی یا نہیں۔

ورلڈ بینک صدر نے کہا کہ ادارہ پہلے ہی کئی ترقی پذیر ممالک، خصوصاً چھوٹے جزائر، کے ساتھ ہنگامی مالی معاونت پر بات چیت کر رہا ہے تاکہ توانائی کے بحران سے نمٹا جا سکے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ضروری سبسڈی کے اجراء سے مالی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

اجے بنگا نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پہلے ہی بلند قرضوں اور مہنگی شرحِ سود کے دباؤ میں ہیں، جس کے باعث ان کی معاشی گنجائش محدود ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق توانائی کے متبادل ذرائع جیسے جوہری توانائی، ہائیڈرو اور جیو تھرمل پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے، ورنہ دنیا کو زیادہ مہنگے اور روایتی ایندھن پر انحصار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے نائیجیریا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بڑی سرمایہ کاری کے باعث توانائی کی خود کفالت میں بہتری آئی ہے، جبکہ موزمبیق سمیت دیگر ممالک میں بھی توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق توانائی کے شعبے میں تنوع عالمی معیشت کے استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم