آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک شہری نے کیب کرائے میں مبینہ فراڈ کا انکشاف کیا ہے، جس میں ایک جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں صارف انول اگروال نے بتایا کہ انہوں نے وائیٹ فیلڈ سے ایئرپورٹ تک ریپڈو کی بائیک ٹیکسی بک کی تھی، جس کا ابتدائی کرایہ 684 روپے دکھایا گیا تھا، تاہم سفر کے اختتام پر یہ رقم بڑھ کر 1084 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے: خواتین ڈرائیور، خواتین ہی مسافر: سندھ میں پنک ٹیکسی سروس کا اعلان

صارف کے مطابق جب انہوں نے ڈرائیور سے اضافی رقم کے بارے میں سوال کیا تو ڈرائیور نے مؤقف اختیار کیا کہ اس میں پارکنگ اور ٹول ٹیکس شامل ہیں، تاہم مسافر نے کہا کہ ان کی ایپ میں سفر ابھی جاری ہی دکھائی دے رہا تھا اور کرایہ خودکار طور پر بند نہیں ہوا تھا۔

انول اگروال نے دعویٰ کیا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ ڈرائیور ایک جعلی ایپ ‘ٹاؤنر’ استعمال کر رہا تھا، جو ریپڈو کی اصل ایپ جیسی نظر آتی ہے اور اس میں کرایہ دستی طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

صورتحال بگڑنے پر ڈرائیور نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی، جس کے بعد مسافر نے اصل ایپ کے مطابق کرایہ اور اضافی رقم ادا کی اور کہا کہ وہ صورتحال سے بچنے کے لیے فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: 3 تلوار سے فرار ہونے والا کم عمر ڈرائیور بالآخر پکڑا گیا

بعد ازاں ریپڈو انتظامیہ نے متاثرہ صارف سے رابطہ کیا اور اضافی رقم واپس کر دی جبکہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

سوشل میڈیا پر یہ واقعہ وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ افراد نے کہا کہ ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جبکہ بعض نے تجویز دی کہ ادائیگی کے نظام کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تصدیقی طریقہ کار متعارف کرایا جانا چاہیے۔

صارف نے اپنے پیغام میں لوگوں کو احتیاط کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ صرف اپنی ایپ میں دکھائی جانے والی اصل رقم ہی ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، قانونی اور عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

عالمی ادارہ صحت کی تصدیق: کروز شپ پر ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ میں 8 افراد متاثر، 3 ہلاک

بڑھتی آبادی بڑا قومی چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی آبادی کونسل قائم کرنے کی ہدایت

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ