جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں جنوبی ایشیائی افراد میں بیماریوں کے زیادہ خطرے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک بڑے جینیاتی تحقیقاتی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد تشخیص، علاج اور روک تھام کے طریقوں کو بہتر بنانا ہے۔

یہ تحقیق کوئین میری یونیورسٹی لندن کی سربراہی میں جاری ہے، جس کے تحت ‘جینز اینڈ ہیلتھ اسٹڈی’ کے ذریعے وولورہیمپٹن اور والسال میں مقیم برطانوی پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم کرنے والی دوا ایجاد

ماہرین کے مطابق اس تحقیق کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ جینیاتی عوامل کس طرح جنوبی ایشیائی افراد میں ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے امراض کے زیادہ پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ماضی میں جینومک تحقیق زیادہ تر یورپی آبادیوں پر مرکوز رہی، جس کے باعث جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کے لیے مؤثر علاج میں مشکلات پیش آئیں۔

والسال منور ہسپتال کے کنسلٹنٹ اور تحقیق و ترقی کے ڈائریکٹر فہد حسین نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج صحت کے شعبے میں دیرپا تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق جتنا بہتر سائنسدان جینز کو سمجھیں گے، اتنا ہی بیماریوں کی پیشگوئی اور تشخیص کے طریقے بہتر ہوں گے۔

اس منصوبے کے تحت شرکاء سے تھوک کے نمونے لے کر ڈی این اے کا تجزیہ کیا جائے گا اور مختصر طبی سوالنامے بھی مکمل کروائے جائیں گے، جبکہ بعض افراد کو مزید تفصیلی تحقیق کے لیے بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق رائل وولورہیمپٹن این ایچ ایس ٹرسٹ اور والسال ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر بیماریوں سے متعلق سوالنامہ جاری، جواب کے لیے ڈیڈ لائن مقرر

ماہرین کے مطابق یہ جنوبی ایشیائی کمیونٹیز پر ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی جینیاتی تحقیق ہے۔ ریسرچ کلینیکل ڈائریکٹر ٹونی وینتھ کا کہنا ہے کہ ماضی میں زیادہ تر جینیاتی تحقیق یورپی افراد پر کی گئی، جس کے باعث دیگر کمیونٹیز مناسب نمائندگی سے محروم رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے جنوبی ایشیائی افراد کے لیے بہتر طبی سہولیات کی راہ ہموار ہوگی اور مستقبل میں صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی