وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عوامی طاقت کے سہارے پر ہوگی، ہم بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کررہے ہیں وہ پاکستان کی خاطر ہے، حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی دوسری نشست میں شامل ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف سیاست کا بارہواں کھلاڑی، 2025 حقیقی آزادی کا سال ہوگا، عمران خان
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی خاطر فارم 47 کی حکومت کے ساتھ بیٹھنے پر رضامندی ظاہر کی، انہوں نے پاکستان کے آنے والے حالات کو دیکھ کر بات چیت کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں صرف اللہ کی ذات پر یقین ہے، عمران خان عوامی طاقت کے سہارے پر رہا ہوں گے، ہمارا کسی بیرونی دباؤ پر یقین نہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمیں بیرونی طاقت یا بیرونی بیانیہ بنانے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئےگی۔
واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں سیاسی مذاکرات: پی ٹی آئی کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ رکھیں گے۔