خواتین کام کے مواقع چھیننے کی کوشش کرتی ہیں، نعیمہ بٹ کی ساتھی اداکاراؤں پر تنقید

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں لیکن وہ حقیقی زندگی میں ایک دوسرے سے کام کے مواقع چھیننے کی کوشش کرتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے حالیہ تجربات کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کے لوگ سوشل میڈیا پر تو حمایت اور یکجہتی کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نعیمہ بٹ کے لمبے بالوں کا راز کیا ہے؟ خود ہی بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ بطور خواتین ہمیں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کو طاقت دینی چاہیے، بجائے اس کے کہ ہم غیر ضروری مقابلے کو فروغ دیں۔

انہوں نے انڈسٹری کے لوگوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ کچھ ساتھی فنکار اپنے کنٹرول کا استعمال اس طرح کرتے ہیں کہ دوسروں کے لیے مواقع محدود ہو جاتے ہیں۔

نعیمہ بٹ کا مزید کہنا تھا کا مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ہم سب کے لیے معاون ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جہاں محنت اور لگن کو سیاست اور عزت سے زیادہ اہمیت دی جائے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی طرف انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ ایک مشہور اور باصلاحیت ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہٹ ڈرامہ سیریل  ’کبھی میں کبھی تم‘ کے منفی کردار میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں داسی، عہد وفا، میں خواب بنتی ہوں، فراڈ اور جندو شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp