اداکارہ نعیمہ بٹ کے لمبے بالوں کا راز کیا ہے؟ خود ہی بتادیا

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خواتین خوبصورت نظر آنے کے لیے جہاں اچھی ڈریسنگ کے ساتھ میک اپ پر بھرپور توجہ دیتی ہیں وہیں لمبے اور گھنے بالوں میں بھی خواتین خوبصورت نظر آتی ہیں، پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ بھی اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو قدرت کی طرف سے ایک تحفہ قرار دیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہاکہ اس کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی خاتون نے سب سے لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اچھی خوراک، پانی کا زیادہ استعمال، وٹامنز کا استعمال بھی بالوں کو مضبوط رکھتا ہے اور اس سے بال گھنے بھی ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ اپنے تھوڑے سے بال کٹوا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں رابی پیرزادہ نے لمبے، گھنے بالوں کے لیے جادوئی نسخہ بتا دیا

اس سے قبل نعیمہ بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈسٹری میں انہیں بال کاٹنے کا بھی کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp