سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا کیس، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت کی ایک عدالت نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

گلگت کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج رحمت شاہ نے کیس کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ خالد خورشید مقدمے کی کارروائی سے غیرحاضر اور روپوش رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ڈی جی نادرا کو سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ ملزم پر 26 مئی 2024 کو پاکستان تحریک انصاف ی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران سیکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔ ملزم پر چیف سیکریٹری گلگ بلتستان اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ

اس سے قبل، 28 اگست 2024 کو گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے صدر خالد خورشید جولائی 2023 میں اس وقت تنازعات کا شکار ہوگئے تھے جب گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے انہیں جعلی ڈگری کے معاملے پر نااہل قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیے قرارداد جمع

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

ایک عمر، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی موت کی حیران کن مماثلتیں

امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی، معرکۂ حق کے بعد ملک کا وقار بلند ہوا، شرجیل میمن

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو