ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے حکمران اتحاد سے نکلنے کے اشارے، خالد مقبول اور فاروق ستار کی حکومت پر کڑی تنقید

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی منجیانی کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق موہن منجیانی کو اپنی نشست چھوڑنی ہی تھی کیوں کہ طے یہی ہوا تھا کہ موہن منجیانی کی جگہ یہ نشست سنجے پروانی کو دی جائے گی۔ اس نشست پر ان دونوں امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے تھے بعد ازاں ایم کیو ایم نے یہ نشست سنجے پروانی کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے موہن منجیانی سے کاغذات واپس لینے کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔

مزید پڑھیے: کوٹا سسٹم میں توسیع پر ایم کیو ایم کی مخالفت کیا رنگ لائے گی؟

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اس نشست کے لیے الیکشن کمیشن بھی گئی تھی جہاں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ موہن منجیانی پارٹی پالیسی کے خلاف یہ سیٹ رکھے ہوئے ہیں ان کو ڈی سیٹ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا کہ چوں کہ موہن منجیانی کے کاغذات پہلے جمع ہو چکے ہیں اس لیے یہ نشست ان ہی کے پاس رہے گی تاہم ایم کیو ایم اور موہن منجیانی میں طے یہ پایا کہ حلف لینے کے بعد وہ مستعفی ہو جائیں گے لیکن اس عمل میں اتنا عرصہ لگ گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ نشست اب سنجے پروانی کو دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp