ایشیائی ممالک میں نئے سال کا آغاز، جنوبی کوریا میں سوگ

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانگ کانگ، سنگا پور،ملائیشیا اور فلپائن سمیت متعدد ایشائی ممالک میں سال 2025 کو خوش آمدید کہا گیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سال نو کا رنگا رنگ آغاز، جگہ جگہ تقریبات، آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نئے سال کی آمد سے قبل صدر شی جن پنگ نے قوم سے خطاب میں ملکی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا۔

جنوبی کوریا میں سال نو پر سوگ کا سماں

جنوبی کوریا میں نئے سال کا جشن طیارہ حادثے کے باعث روایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ واقعہ کے بعد ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: کرسمس جزیرے اور نیوزی لینڈ سے سال 2025 کا آغاز، رنگا رنگ تقریبات سے استقبال

دارالحکومت سیول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کرکے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا