بالی ووڈ کے پاس کام کے لیے دماغ ہی نہیں، انوراگ کیشپ نے ایسا کیوں کہا؟

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دی گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے ایک بار پھر بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلمسازوں کے پاس فلم بنانے کا دماغ ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشپا 2 نے آمدنی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ فلمسازوں کے پاس پشپا: دی رائز یا اس کا سیکوئل پشپا 2: دی رول جیسی فلمیں بنانے کا فنی وژن یا تکنیکی علم ہی نہیں ہے۔

انوراگ نے کہا کہ بالی ووڈ کی تخلیقی صلاحیتوں اور کہانی سنانے کی کمی دونوں تیلگو فلموں کی کامیابی سے عیاں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ علاقائی سنیما کے ساتھ مقابلہ کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندی فلم انڈسٹری خطرے سے دوچار ہوچکی ہے اور اب وہ کوئی جرات مندانہ قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کچھ نہیں سمجھتے اور نہ پشپا جیسی فلم ہی بناسکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس فلم بنانے کا دماغ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلمساز نہیں سمجھتے کہ فلم سازی کیا ہوتی ہے اور پشپا جیسی فلمیں صرف سوکمار ہی بنا سکتا ہے کیوں کہ ساؤتھ انڈیا میں وہ فلمسازوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور انہیں فلمیں بنانے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔

سوکمار کی پشپا 2: دی رول میں اللو ارجن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فہد فاصل اور رشمیکا مندنا نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے۔

مزید پڑھیے: ’میرا گانا چُرایا‘، ہُما قریشی کا انوراگ کشپ پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

فلم اب بھی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور اس نے دنیا بھر میں 1760 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ یہ فی الحال مستقبل قریب میں اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp