’میرا گانا چُرایا‘، ہُما قریشی کا انوراگ کشپ پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

پیر 16 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وُڈ اداکارہ ہما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ پر گانا چرانے کا الزام لگایا ہے جس کا جواب انوراگ کشپ نے دلچسپ انداز میں دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہما قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا کلپ سٹوری پر لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے۔‘
اس کے جواب میں انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی سٹوری کا سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ ’ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔‘
ہما قریشی اور انوراگ کشپ کے درمیان ان جملوں کا تبادلہ فلم کی تشہیر کے لیے مذاق پر مبنی لگ رہا ہے۔ سنہ 2012 میں ہما قریشی نے انوراگ کشپ کی فلم ’گینگز آف واسع پور‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
ہما قریشی کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ تھی جو کہ بری طرح فلاپ رہی۔
دوسری جانب انوراگ کشپ کی نئی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ کا ٹیزر کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

ہدایت کار انوراگ کشپ کی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ تین فروری کو ریلیز ہو رہی ہے (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

فلم میں الایا ایف اور کرن مہتا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے ٹیزر سے کہانی ایک ریڈیو جاکی (آر جے) اور نوجوان لڑکی کے درمیان محبت کی لگ رہی ہے۔
یہ فلم تین فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم