شہری نے کرکٹر انضمام الحق کا بیٹ لاکھوں روپوں میں خرید کر امدادی تنظیم کے حوالے کردیا

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرگودھا کے شہری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا بیٹ 4 لاکھ روپے میں خرید کر معروف امدادی تنظیم ’ الخدمت فاؤنڈیشن‘ کے حوالے کردیا۔

واضح  رہے کہ انضام الحق کے بیٹ پر آسٹریلیا اور ورلڈ الیون کے لیجنڈری کرکٹرز کے اوریجنل دستخط بھی ثبت ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے ترجمان شعیب ہاشمی کے مطابق کرکٹ بیٹ سرگودھا کے بزرگ شہری عامر محمود چیمہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈونر کانفرنس منعقدہ مئی 2017 میں شریک ہو کر 4 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ جبکہ انضمام الحق نے اس کرکٹ بیٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی خطیر رقم الخدمت فاؤنڈیشن کے ’ کفالت یتامی پروگرام‘ کو عطیہ کی تھی۔

گزشتہ روز عامر محمود چیمہ انضمام الحق سے خریدا ہوا بیٹ لے کر الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر  پہنچ گئے، جہاں انھوں نے بیٹ الخدمت کے عہدیداران کے حوالے کردیا کہ وہ اسے ایک بار پھر نیلام کرکے رقم مستحقین پر خرچ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ