ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، پی ٹی اے کا الرٹ جاری

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ بندش غیر قانونی ہوتی تو حکومت اس کا حکم کیوں دیتی، پی ٹی اے کا قائمہ کمیٹی کو جواب

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ اتھارٹی کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیے: انٹرنیٹ کی بندش، سال 2024 فری لانسرز کے لیے کیسا رہا؟

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp