گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 20 جنوری کی ڈیڈلائن دے دی

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت حلقہ 3 یوتھ کے زیر اہتمام مین چوک قراقرم ہائی وے دنیور میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور سبسیڈائزڈ گندم کی کم مقدار میں فراہمی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ، دیگر رہنماؤں اور حلقہ 3 یوتھ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، زندگی کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے جنوری 2024 میں عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے دوران معاہدہ کیا تھا کہ علاقے کے عوام کو فی الفور ماہانہ فی نفر 10 کلو گندم کا سبسیڈائزڈ آٹا فراہم کیا جائے گا تاہم اس پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا۔

مقررین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر معاہدے پر عمل نہ کیا تو 20 جنوری 2025 سے گلگت شہر اور قراقرم ہائی وے پر دھرنے دیے جائیں گے۔

انہوں نے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گلگت میں اس وقت 36 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے لیکن حکومت اور بیوروکریسی نے اس میں سے 30 میگاواٹ بجلی اپنے دفاتر اور سرکاری محلات کے لیے مختص کی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عام عوام 22 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں۔

مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 77 سالوں سے اشرافیہ کے مظالم برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب عوام مزید خاموش نہیں رہیں گے اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 20 جنوری کے بعد احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟