دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایتوکا چل بسیں

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی چشم دید گواہ اور دنیا کی معمر ترین خاتون  116 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹومیکو ایتوکا دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت تھیں اور انہیں یہ اعزاز امریکا کی  118 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد حاصل ہوا ہے۔

جاپانی خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اگست 2024 میں دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا تھا۔

ٹومیکو ایٹو 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئی تھیں اور وہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی چشم دید گواہ تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی تک جاپان میں 95 ہزار زیادہ افراد ایسے تھے جن کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ تھی۔ ایسے افراد میں 88 فیصد خواتین شامل تھیں۔

ملک کی 12 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی میں سے تقریباً ایک تہائی افراد کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟

ٹومیکو کے 2 بیٹے، 2 بیٹیاں اور 5 پوتے پوتیاں و نواسے نواسیاں تھے۔ ان کا انتقال 29 دسمبر کو ایک نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ سنہ 2019 سے مقیم تھیں۔

گنیز کے مطابق ٹومیکو ایتوکا ہائی اسکول میں والی بال کی کھلاڑی تھیں۔ وہ کافی حوصلہ مند خاتون تھیں۔ جنگِ عظیم دوم کے دوران انہوں نے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام بھی سنبھالا تھا۔ وہ سنہ 1979 میں اپنے شوہر کی وفات کے بعد جاپان کے علاقے نارا میں اکیلی مقیم تھیں۔

مزید پڑھیں: اوہائیو، 106 ویں سالگرہ منانے والی امریکی خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتادیا

ٹومیکو کو بلند و بالا پہاڑوں پر جانا پسند تھا۔ وہ 3 ہزار 67 میٹر اونچے پہاڑ اونٹیک کو 2 مرتبہ سر کر چکی ہیں۔ انہوں 100 برس کی عمر کے بعد بھی بلند پہاڑوں کا سفر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟