پنجاب: مستقبل کے ممکنہ ڈاکٹروں کی داخلہ درخواستیں پیر سے وصول کی جائیں گی

اتوار 5 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے طلبہ سے بھاری فیسیں لینے والے نجی میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا ارادہ کرلیا ہے؟

ایم بی بی ایس کے لیے آن لائن درخواستیں 6 سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی جبکہ بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے بتایا کہ امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

سولر صارفین کے لیے نیپرا کا بڑا ریلیف، لائسنس کی شرط ختم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ، 9 اگست کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز

بھارت میں طلبہ احتجاج پھیل گیا، جھاڑکھنڈ میں بھی ہزاروں نوجوان سڑکوں پر آگئے

ویڈیو

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ